You are currently viewing تالبینہ: ایک مفید اور صحت بخش سوپ Talbina Urdu
Talbina Urdu

تالبینہ: ایک مفید اور صحت بخش سوپ Talbina Urdu

*طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے علاج*
*تلبینــــــــــــــــــــــــــــہ*
نبوی ٹانک
رسول اللہﷺ نے حضرت جبرئیلؑ سے فرمایا کہ: جبرئیلؑ میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیلؑ نے جواب میں عرض کیا: اے الله کے رسولﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں۔
*تلبینہ کیا ہے؟*
تلبینہ دودھ ، جو (بارلے) اورکھجور کی کھیر ہے۔ جو اپنے اندر بیش بہا خصوصیات لیے ہوئے ہے۔یہ ایک مکمل غذا ہے جو ناشتے میں کھائی جا سکتی ہے۔ اس کا مستقل استعمال حیرت انگیز فوائد دیتا ہے۔
*تلبینہ کے فوائد*
خون کی کمی دور ہوتی ہے:
ایک سے ڈیڑھ ما ہ میں ہیموگلوبن کو جسم کی ضرورت کے مطابق بڑھاتا ہے۔
وزن میں اضافہ ہوتا ہے:
کمزور لوگوں کے لئے تلبینہ بہت مفید ہے۔ روزانہ استعمال سے جسم کی کمزوری دور کرکے وزن میں اضافہ کرتا ہے۔
ذہنی کمزوری:
پڑھنے والے بچوں کے لیے تلبینہ بہترین ہے۔ جسم کو طاقتور بنانے کے ساتھ ذہن کو بھی تیز کرتا ہے۔ جو بچے اپنا سبق یاد کرتے ہیں اور بھول جاتے ہیں۔ تلبینہ کے استعمال سے ان کا حافظہ تیز ہو جاتا ہے۔
بیماروں کے لیے:
بیمار لوگوں کے لیے جو بالکل بستر سے اٹھ بھی نہ سکتے ہوں ، تلبینہ بہترین ہے۔ یہ غذا کمزوری کو دور کرکے چلنے پھرنے کے قابل بناتی ہے۔
بوڑھے لوگوں کے لیے:
بوڑھے لوگوں کے لیے تلبینہ بہترین ہے۔ جو لوگ کمزوری کی وجہ سے اٹھ بیٹھ نہیں پاتے ان لوگوں کو کھانا کھانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ایسے لوگوں کے لیے تلبینہ کی کھیر نہایت مفید ہے۔
تلبینہ کی کھیر صبح کے ناشتے کے ساتھ لیں ۔ یہ ناصرف فائدہ مند ہے بلکہ خوش ذائقہ بھی ہوتی ہے۔

*تلبینہ بنانے کی ترکیب*
*اشیاء:*
دودھ ۲ کلو
جو(چھلا ہوا) 200 گرام
کھجور2 رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں
یا شہد آدھا کپ یاحسب ذائقہ
*ترکیب:*
۔دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں۔
۔ ہلکی آنچ پر25 منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
۔ جو گل کر دودھ میں مل جائے تو کھجور مسل کر شامل کرلیں۔
۔ میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں۔
۔کھیر کی طرح بن جائے گی۔
۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
۔ اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
(کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں)
*نوٹ:*
اگر جَو کا آٹا نہ ملے تو جَو کا دیسی دلیہ اتنی ہی مقدار میں لیں‘ ڈبے والا نہ ہو دیسی دلیہ ہو۔ *حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں رسول الله ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔‘‘* (ابن ماجہ)
اسی مسئلے پر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ایک روایت میں اسی واقعہ میں اضافہ یہ ہوا کہ جب بیمار کے لیے تلبینہ پکایا جاتا تھا تو تلبینہ کی ہنڈیا اس وقت تک چولہے پر چڑھی رہتی تھی جب تک وہ یا تو تندرست ہوجاتا۔اس سے معلوم ہوا کہ نیم گرم تلبینہ مریض کو مسلسل اور بار بار دینا اس کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس کے جسم میں بیماری کا مقابلہ کرنے کی استعداد پیدا کرتا ہے۔’’حضرت عائشہ بیمار کیلئے تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ اگرچہ بیمار اس کو ناپسند کرتا ہے لیکن وہ اس کیلئے ازحد مفید ہے۔‘‘ (ابن ماجہ)
*نوٹ:*
تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا‘ ٹانک بھی‘ دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی۔۔۔۔خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن‘ذہنی امراض‘ دماغی امراض‘ معدے‘ جگر ‘ پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے

  • جو کا آٹا
  • دودھ
  • پانی

تالبینہ بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ آپ کو صرف گھی کو گرم کرنا ہے اور اس میں گندم کا آٹا شامل کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ کو دودھ کو شامل کرنا ہے اور یہ سوپ پکانے کے لئے پانی کو شامل کرنا ہے۔ مکمل ہونے کے بعد آپ کو چینی کو شامل کرنا ہے۔
تالبینہ کی فوائد لامحدود ہیں۔ یہ آپ کی جسم کو املا کرتی ہے اور آپ کو انرجائز کرتی ہے۔ یہ آپ کو سونے کی آسانی دیتی ہے اور آپ کے دل کو صحت بخش کرتی ہے۔ تالبینہ کا استعمال بڑھتی ہوئی عمر میں بھی آپ کو بہتر نظر آنے میں مدد کرتا ہے۔

BARLEY OAT

طب نبوی ۔ اور ماڈرن ریسرچ
از مد ثر چوہدری ۔
رجسٹرڈ چائینز میڈیسن پریکٹیزشر۔ رجسٹرڈ آکو پنکچرسٹ ،حجامہ ٹھراپسٹ ، ہربل میڈیسن
، ہومیو پیتھ اور طب بنویؐ
آج کل زندگی بہت مصروف
ہے ۔ ہر آدمی کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ صبح جلدی اٹھ کر کیا ناشتہ کیا جائے۔ ناشتہ
وہ ہو جو جلدی تیار ہوجائے اور جلدی کھالیا جائے لیکن صدیوں کے تجربہ کے بعد یہ
انمول نسخہ ہے کہ اگر آدمی اپنی صحت کو برقرار اور ٹھیک رکھنا چاہتا ہے تو اس
معقولہ پر عمل کریں۔ تو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور صحت مند رہیں گے ۔
صبح کا ناشتہ :بادشاہوں
کی طرح کرو۔ یعنی بہت اچھا ناشتہ کریں
دوپہر کا کھانا:امیروں
کی طرح کھاؤیعنی اچھا ڈٹ کر دوپہر کا کھانا کھاؤ
رات کا کھانا:فقیروں کی
طرح کھاؤ۔ یعنی بہت زیادہ نہ کھاؤ کبھی زیادہ مت کھاؤ ،حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ رات کا
کھانا ضرور کھایا کرو۔اگر رات کا کھانا نہ کھایا جائے تو آدمی جلدی کمزور اور اور
بوڑھا ہوجاتا ہے ۔ اب میں وہ ناشتہ تیار کررہا ہوں جو کہ غذائیت میں بادشاہوں کے
کھانوں کی طرح لیکن جلدی تیار ہوجاتا ہے ۔ اور صحت کے لئے بہت مفید ہے ۔
(جو):جو کو عربی میں
شیعر کہتے ہیں ۔ انگلش میں
(BARLEY)کہتے ہیں اور سنسکرت
میں باوا کہتے ہیں ۔ عام لوگ
BARLEYاور OATمیں کوئی فرق نہیں کرتے ہیں ۔ گندم (Wheat)۔ جو BARLEYاور OATتینوں ایک ہی خاندان سے تعلق ہے لیکن غذائی طور پر ان
میں فرق ہے ۔ہندوستان اور پاکستان میں OATکو
جئی کہتے ہیں ۔ اور BARLEYکو جو کہتے ہیں ۔ جئی کو ایشیا
میں گھوڑوں کی خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور جو کو بطور خوراک روز مرہ
کے استعمال میں آتا ہے ۔جو اور جوی میں غذائی طور پر بھی فرق ہے ۔ اور یہ اس چارٹ
سے ہم اندازہ کرسکتے ہیں۔
(جوی)OAT
11% Total Fat.76
Daily Fiber 10.6 40%
Iron 26%
ViT-A Obu
Vit B-6 0- 120MG
ViT K 00.0
Sugar 00.0
Bad Fat 1-210 MG
Potassium 420MG
(جو) BARLEY
5% Total Fat.26
Daily Fiber 17.6 70%
Iron 20%
ViT-A 22-I.U
Vit B-6 0- 320MG
ViT K 2.2.0
Sugar 0.8MG
Bad Fat 0.485 MG
Potassium 450MG

BARLEY OAT

جو کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے ارشادات
جو حضور اکرم ﷺ کو بہت زیادہ پسند
تھے ۔ اور آپ کو ستو پینے اور جو کا آٹا بہت پسند تھا ۔اور فتح خیبر کے موقع پر جب
آپ کا نکاح حضرت صفیہ کے ساتھ ہوا نکاح اور دعوت ولیمہ میں کھجوریں اور جو کے ستو شامل تھے
۔غذا اور دوا کے حساب سے جو کہ دلیہ OATسے
بہتر ہے ۔رسول اکرم کے اہل خانہ میں سے کوئی بیمار ہوتا تو حکم ہوتا تھا کہ اس کے
لئے جو کا دلیہ تیار کیا جائے۔ پھر آپ فرماتے کہ جو کا دلیہ بیمار کی کمزوری کو
ایسے دور کرتا ہے جیسے کوئی شخص اپنے چہرے کو پانی سے دھوکر صاف کرے۔
جو کا پانی معدہ کی
سوزش کو دور کرتا ہے ۔ جسم میں سے غلاظتوں کا اخراج کرتا ہے پیشاب زیادہ لاتا ہے
اور پیاس کو دورکرتا ہے
حکیم بوعلی سینا نے
لکھا ہے کہ جو کھانے سے جو خون پیدا ہوتا ہے وہ معتدل صالح اور کم گاڑھا ہوتا ہے
ویدک طب کے مطابق وزن
کم کرنے چہرہ کو نکھارنے والا اور پیٹ کو کم کرتا ہے ۔ بدن کو مضبوط کرتا ہے ۔ جلد
ہضم ہوجاتا ہے
ڈبہ کا دودھ پینے والے
بچے کو اگر دودھ میں جو کہ پانی تھوڑی مقدار میں اگر شامل کردیا جائے تو ان کا
معدہ تندرست رہتا ہے
وہ مرد یا عورتیں جن
میں خون کی کمی رہتی ہے وہ جو کے دلیے میں چقندر ڈال کر تیار کریں ایسا دلیہ
استعمال کرنے سے خون کی کمی دور ہوجاتی ہے اور کمزوری بھی دور ہوجاتی ہے ۔بیماری
میں کمزوری دور کرنے کیلئے حضور اکرم ﷺ کی طرف سے دیا گیا نسخہ بہت زیادہ مفید
ہے اور بہت توانائی اور طاقت بحال ہوجاتی ہے ۔
انجیر خشک تین عدد

۔ ایک چمچہ
محقر سے ایک گلاس پانی میں ابال لیں اور دو چمچہ ملا کر پینے سے ہر قسم کی کمزور
دوری ہوجاتی ہے ۔
فردوس الحکمت میں لکھا
ہے کہ جو کو اس کے وزن سے پندرہ گنا پانی میں اتنی دیر تک ابالا جائے کہ تیسرا حصہ
پانی اڑ جائے اور باقی ماندہ پانی شہد ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ سو بیماریوں
کا علاج ہے
جو کا دلیہ ۔ تلبینہ ۔
جو کو کوٹ کر یعنی دلیا بناکر دودھ میں پکایا جائے اور پھر اس میں شہد ڈال کر
کھایا جائے تو یہ دلیا دل سے غم کے بوجھ کو اتار دیتا ہے اور کمزوری کو بہت جلد
ختم کردیتا ہے ۔پرانی قبض میں جو کے دلیہ سے زیادہ مفید دوا ہم نے اپنے تجربے میں
کوئی نہیں دیکھی ہے معدہ کے ہر قسم کے ULCER کے
لئے مفید ہے ۔
جو کے چند مزید مرکبات
جو کو جلا کر اور اس کی
راکھ لیموں کے رس میں ملا کر چہرہ پر ابٹن کی طرح لگا کر خشک ہونے دیں چہرے کی
ساری چھائیاں اور داغ دھبے دور ہوجائینگے جو کہ آٹا ، دودھ میں ملاکر چہرہ پر ملیں
اور تین گھنٹے بعد چہرہ دھو لیں چہر ے کی چہائیاں اور داغ دھبے ہمیشہ کے لئے دور
ہوجائیں گے ۔
جو کے پسے ہوئے آٹے میں
۔ چھڑیلہ ، ناگر موتھا ، کیور کچری پیس کر ملا لیں۔ دلہن کے چہر کو چار چاند لگانے
کے لئے اس ابٹن کو روزانہ رات کو چہرہ پر تین گھنٹے لگا رہنے دیں پھر چہرہ دھو لیں
۔ چہرہ حسین اور حوروں جیسا ہوجائے گا۔ جو میں دو قسم کے FIBER ہوتے
ہیں جو کہی معدہ اور انتڑیوں کو بہت اچھی طرح صاف کرتے ہیں ۔
جو شوگر کے مریضوں
کیلئے ایک بہت بڑی نعمت ہے جو کا دلیہ کھانے سے شوگر لیول کم ہوگا اور طاقت بحال
ہوگی۔
جو کولیسٹرول کیلئے بھی
بہت زیادہ مفید ہے ۔ جو کا دلیہ BARLEY FLAKES اور BARLEY
PUFF اور ان میں انجیر کا
پوڈر ملا کر دلیہ بناکر کھالیا جائے تو حیرت انگیز طور پر آپ کا کولیسٹرول لیول
ٹھیک ہو جائے گا۔
ہم نے اپنی تیس سالہ
پریکٹس میں یہ مرکب دلیہ مریضوں کو استعمال کروایا اور کبھی بھی ناکامی کا سامنا
نہیں کرنا پڑا۔ اس لئے ہم نے اس مرکب کو تیار حالت میں بنا رکھا ہے اور ہر وقت یہ
ہم سے مل سکتا ہے ۔
مزید معلومات کیلئے آپ
ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔
مدثر چوہدری
www.chaudryclinic.ca

 

Tib-E-Nabvi-Modern-Research

Leave a Comment